پریس ریلیز
صرف مذہبی بنیادوں پراحمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ امتیازی سلوک اور مخلوط انتخابات کی روح کے خلاف ہے امتیازی سلوک کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے جماعت احمدیہ عام انتخابات 2013سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ :ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگرربوہ(پ ر)جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان جناب سلیم الدین صاحب نے کہا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق ووٹر کی اہلیت پاکستانی شہری ہے نہ کہ مذہب و ملت کی تفریق۔الیکشن کمیشن نے ووٹر کی رجسٹریشن کے لئے جو فارم جاری کیا ہے اس میں مذہب کا خانہ بطور خاص ڈالا گیا ۔اس ووٹر فارم کے تحت ووٹ کے اندراج کے لئے احمدیو ں کو آنحضرت ﷺ سے اعلان لا تعلقی کرنا پڑتا ہے اور کوئی احمدی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔مزید براں مخلوط انتخاب کے لئے ایک ہی جنرل ووٹر لسٹ بنائی جاتی ہے لیکن اس اصول کے برخلاف 2002اور 2008کے عام انتخابات میں احمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ بنانے کے لئے احکامات جاری ہوئے اسی تسلسل میں 2011میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے جو کتا بچہ ہدایات الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن افسران اور دیگر عملے کے لئے شائع کیا اس کی شق12میں یہ الفاظ بطور خاص شامل کئے گئے۔
’’احمدیوں کے ووٹ ابتدائی انتخابی فہرست میں علیحدہ درج کئے جائیں گے اور رجسٹر کے صفحہ کے اوپر ’’احمدیوں کے لئے‘‘ لکھا جائے گا‘‘
ترجمان جماعت احمدیہ سلیم الدین صاحب نے کہا کہ اس حکمنامہ کے اجراء اور نفاذ کے نتیجہ میں ووٹر لسٹ کی کیفیت اب یہ قرار پائی ہے کہ ایک فہرست جس میں تمام پاکستانی شہری خواہ وہ مسلمان،مسیحی،یہودی،ہندو ،پارسی،سکھ ہوں یا دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں ایک فہرست میں اکٹھے ہیں اور صرف احمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ بنائی جا ر ہی ہے جو مذہبی نفرت وتفریق اور تعصب اور امتیاز کی بدترین مثال ہے۔یہ تفریق بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے فرمودات،آئین پاکستان میں دئے گے حقوق،نیز مخلوط انتخابات کی حقیقی روح کے منافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی بھی شدیدخلاف ورزی ہے۔درحقیقت یہ محب وطن احمدیوں کو ملکی دھارے سے الگ کرنے اور کمزور اور سیاسی طور پر بے اثر بنانے کی کاوش ہے۔
ترجمان جماعت احمدیہ نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے حکومت کو تحریراًاور الیکشن کمیشن کو باضابطہ ملاقات کر کے اپنے موقف سے آگاہ کیا لیکن افسوس کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا ۔دریں اثنا ء جماعت احمدیہ پاکستان اپنا پرزور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے عام انتخابات 2013 سے لا تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔###
Press Release about disassociation from Election
Press Release about case against editor Alfazal
پریس ریلیز
پاکستان کے قدیم ترین اخبار روزنامہ الفضل کے ایڈیٹر اور دیگر افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی شدیدمذمت
پاکستان میں محب وطن احمدیوں کے آزادی اظہاررائے کے حق کی مسلسل نفی کی جا رہی ہے:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگرربوہ(پ ر)جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ 10اپریل کو لاہور میں پاکستان کے قدیم ترین اخبار روزنامہ الفضل کے ایڈیٹر عبد السمیع خان اور پرنٹر طاہر مہدی امتیاز احمد اور دیگر 4احمدیوں خالد اشفاق ۔طاہر احمد۔فیصل احمد طاہر۔اظہر ظریف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور آرڈیننس 20کے تحت مقدمہ درج کر کے موخر الذکر4افراد کو تھانہ اسلام پور ہ لاہور پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہ روزنامہ الفضل جماعت احمدیہ پاکستان کا ترجمان اخبار ہے اور صرف احمدیوں کے لئے اس کی اشاعت کی جاتی ہے اور یہ بات روزنامہ الفضل کی ہر اشاعت پر واضح طور پر درج کی جاتی ہے۔10اپریل کو خالد اشفاق روزنامہ الفضل تقسیم کر نے ایک احمدی طاہر احمد شاہ کے گھر پہنچے ہی تھے کہ دو افراد نے ان کو روک لیا اور ان پر تشدد شروع کر دیا۔منصوبہ بندی کے تحت پہلے سے موجود تقریباً30مولویوں نے طاہر احمد شاہ کے گھر پر حملہ کر دیا اور ان کے بچوں پر تشدد شروع کر دیا اور حبس بے جا میں رکھااور بعد ازاں جاتے ہوئے 2 عدد لیپ ٹاپ اور 2موبائیل بھی چوری کر کے لے گئے۔پولیس جو اس موقع پر پہنچ چکی تھی اس نے بھی مظلوم احمدیوں کے قانونی تحفظ کی بجائے الٹااحمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان جماعت احمدیہ سلیم الدین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمدیوں پر مقدمہ درج کرانے والا وہی گروہ ہے جو لاہور میں ایک عرصے سے احمدیوں کو حیلے بہانوں سے تنگ کر رہا ہے۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ سرکاری انتظامیہ محب وطن احمدیوں کے قانونی حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے شر پسند عناصر کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے جو انتہا پسندی کے مقابلے میں ریاست کے عزم کی کمزور ی کو ظاہر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ FIRمیں درج تمام تر الزمات جھوٹے ہیں جبکہ ہر احمدی اللہ تعالیٰ کے ہر نبی پر ایمان لاتا اور دل و جان سے ان سے اور ان کے سچے پیروکارو ں سے محبت کرتا ہے ۔ ترجمان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دعووں کے مطابق انصاف پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے معصوم احمدیوں کے خلاف قائم جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ واپس لے کر شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں
Doctoring History | تاریخ سے کھلواڑ
تاریخ سے کھلواڑ
تحریر: عامر محمود
پاکستان کی ایک بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں تاریخ کے نام پر نئی نسل کومسلسل جھوٹ سے روشنا س کرایا جا رہا ہے اس عمل میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو باقاعدہ طور پر تاریخ دان نہیں۔اگرچہ ہمارے عہد کے تاریخ دانوں نے بھی ہم پر کچھ کم کرم نوازی نہیں کی۔ہمارے ہاں ایک مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی خاطر ہر طرح کا جائز و ناجائز حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں وہ لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو اپنے تئیں اسلام کے سب سے بڑے نام لیوا ہیں۔اسی طبقہ میں اب نام نہاد آزاد ذرائع ابلا غ کے وہ خود ساختہ دانشور بھی ہیں جن کو ایک مخصوص نظریے کے تحت آگے بڑھنے کے تمام تر مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
KHALIFA OF ISLAM MAKES HISTORIC ADDRESS AT EUROPEAN PARLIAMENT
LONDON, 6 December 2012
PRESS RELEASE
KHALIFA OF ISLAM MAKES HISTORIC ADDRESS AT EUROPEAN PARLIAMENT
Hadhrat Mirza Masroor Ahmad calls for peace through unity, on 4 December 2012, the World Head of the Ahmadiyya Muslim Jamaat and Fifth
Khalifa, Hadhrat Mirza Masroor Ahmad delivered an historic keynote address at the European Parliament in Brussels to a packed audience of more than 350 guests
representing 30 countries.
Urdu PR: Ahmadi trader Maqsood Ahmad shot dead in Quetta.
پریس ریلیز
کوئٹہ: نوجوان احمدی تاجرمقصود احمد صاحب کو مذہبی منافرت کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا
کراچی کے بعد کوئٹہ میں احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویشناک ہے:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر (ربوہ):(پ ر)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مذہبی منافرت کی بنا پر آج 7دسمبر کو نوجوان احمدی تاجر مقصود احمد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقصود احمد اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئے تھے کہ واپسی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کر دی ۔ان کی پیشانی پر 4گولیاں لگیں۔انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔
Urdu PR: Unknown attackers desecrate 120 Ahmadi graves in Lahore.
پریس ریلیز
نامعلوم مسلح شر پسندوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں احمدیہ قبرستان کی بے حرمتی کرتے ہوئے 120قبروں کے کتبے توڑ دئے۔انسانیت سوز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں :ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان
چناب نگر۔ربوہ(پ ر) جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین صاحب نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں احمدیہ قبرستان کی بے حرمتی اور احمدیوں کی قبروں کے کتبے توڑنے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات10سے 15نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع احمدیہ قبرستان میں زبردستی داخل ہوئے اور انہوں نے گورکن اور چوکیدار کوتشدد کانشانہ بناکر رسیوں سے باندھ دیا۔بعد ازاں انہوں نے اوزاروں کی مدد سے 120قبروں کے کتبے توڑ دیئے اور فرار ہوگئے۔
Urdu PR: Chaudhary Nusrat Mehmood, innjured in 19 October attack succumbs to his injuries.
پریس ریلیز 19اکتوبر کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے چودھری نصرت محمود کراچی میں انتقال کر گئے
صرف کراچی میں اس سال دس احمدیوں کو ان کے عقیدہ کی بنا پر قتل کیا جا چکا ہے:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر (ربوہ):(پ ر) 19؍اکتوبر2012ء کو بلدیہ ٹاؤن کراچی میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے چودھری نصرت محمود انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 68سال تھی۔یاد درہے کہ 19اکتوبر کو ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ان کے داماد سعد فاروق موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ چودھری نصرت محمود کے سمدھی اور سعد فاروق کے والد فاروق احمدکاہلوں اس واقعہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور سعد فاروق کے بھائی عماد فاروق ماتھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
Another Ahmadi shot dead due to his faith in Quetta Pakistan
پریس ریلیز
کوئٹہ: نوجوان احمدی تاجر کو مذہبی منافرت کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا
مرحوم منظور احمد کی میت تدفین کے لئے ربوہ لائی جائے گی:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر (ربوہ):(پ ر)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مذہبی منافرت کی بنا پر 11نومبر کو نوجوان احمدی تاجر منظور احمدکو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منظور احمد اپنے گھر کے قریب واقع اپنی دکان پر پیدل جارہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کر دی ۔ان کی پیشانی پر دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔مرحوم جماعت احمدیہ کوئٹہ کے نمایاں فرد تھے ۔ان کی عمر 33سال تھی۔ان کے پسماندگان میں والدین کے علاوہ بیوہ اور دوبیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ ان کی میتتدفین کے لئے آج ربوہ لائی جائے گی۔
Khoon-e- Nahaq
خونِ ناحق
تحریر : جمیل احمد بٹ
یہ 16اکتوبر 2012 ء کی شام تھی ۔25سالہ جوان، خوب رو، خوب سیرت ، الیکٹرک انجینئر بن کر اپنے والد کے کاروبار میں مددگار، سعد فاروق اپنے دوستوں ،عزیزوں اور پیاروں میں گھرا،خوشی سے دمکتے چہرے پر زندگی سے بھر پور مسکراہٹ سجائے، ہرایک کی نگاہوں کا مرکز تھا۔ یہ سب دوست و احباب خوشیوں سے بھرپور ایک خاص تقریب کے لئے یکجا تھے ۔ایک ایسا موقع جوعام طور پر زندگی میں ایک ہی بار آتا ہے ۔ہاں، یہ سعد کے ولیمہ کی دعوت تھی ۔اس کی گزشتہ روز ہی شادی ہوئی تھی۔
اور تیسرے دن 19اکتوبر کو سعد ہمیشہ کے لئے جا چکا تھا ۔اس شادی کے لئے امریکہ سے آئی ہوئی چار دن کی دلہن کے ہاتھوں پر مہندی ابھی تازہ تھی۔ لیکن اس کی آنکھوں میں بسے سہانے خواب جامد ہو چکے تھے کہ وہ بیوہ بنا دی گئی تھی۔ سعد کی وفات طبعی نہ تھی ۔ وہ کسی مہلک حادثہ کا نتیجہ بھی نہ تھی ۔اسے بے رحمی کے ساتھ نشانہ باندھ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اور ایساکسی دنگے فساد میں نہیں ہوا تھا۔نہ اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا ۔بلکہ اسے صرف اس لئے قتل کر دیاگیا تھا کہ وہ احمدی تھا اور اس کے قاتلوں کے نزدیک اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں تھا۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری
پریس ریلیز
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری۔گذشتہ رات دو احمدیوں کو عقیدہ کی بنا پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔کسی ایک کیس کے ملزم کی گرفتاری نہ ہونے سے شرپسندوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رواں ہفتے میں 3 احمدیوں کو ان کے عقیدہ کی بنا پر قتل کیا جا چکا ہے:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر (ربوہ):(پ ر)گذشتہ رات کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مزید دو احمدیوں کو عقیدہ کے بنا پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک احمدیہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر راجہ عبد الحمیدخان صاحب عمر 40سال کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا اس واقعہ کے دس منٹ بعد اسی علاقے میں ایک جنرل سٹو ر کے احمدی مالک جناب بشیر احمد صاحب عمر 70سال کوفائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا۔
