Urdu PR: Ahmadi trader Maqsood Ahmad shot dead in Quetta.

پریس ریلیز
کوئٹہ: نوجوان احمدی تاجرمقصود احمد صاحب کو مذہبی منافرت کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا
کراچی کے بعد کوئٹہ میں احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویشناک ہے:ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر (ربوہ):(پ ر)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مذہبی منافرت کی بنا پر آج 7دسمبر کو نوجوان احمدی تاجر مقصود احمد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقصود احمد اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئے تھے کہ واپسی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کر دی ۔ان کی پیشانی پر 4گولیاں لگیں۔انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔

مرحوم جماعت احمدیہ کوئٹہ کے نمایاں فرد تھے ۔ان کی عمر 31سال تھی۔ان کے پسماندگان میں والدین کے علاوہ بیوہ اور ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ان کے بھائی منظور احمد کو بھی کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میںجاں بحق ہو گئے تھے۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان مکرم سلیم الدین صاحب نے اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2012میں احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آئی ہے اور جماعت کے نمایاں عہدیداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک تسلسل کے بعد کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو جواں سال افرادکے قتل سے واضح ہوتا ہے کہ شر پسند عناصرمنظم انداز میں ملک کے مختلف حصوں میں جماعت احمدیہ کے خلاف متشدد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں احمدیوں کے خلاف نفرت پر مبنی اشتعال انگیز لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کھلے عام جاری ہے اور متعدد بار انتظامیہ کو اس جانب توجہ مبذول کرائی جا چکی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کبھی ٹھوس کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
ترجمان جماعت احمدیہ نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے لازم ہے کہ احمدیوں کے خلاف نفرت پھیلانے فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت کو فوری طور پر روکا جائے اور جو نام نہاد علمائے دین احمدیوں کے خلاف قتل کے فتوے دیتے ہیں ان پر سخت قانونی گرفت کی جائے۔

One Response to “Urdu PR: Ahmadi trader Maqsood Ahmad shot dead in Quetta.”

  1. Hafiz Ata ul haleem says:

    i really condemn it . all the of every religion are equal.no one is allowed to be killed in islam.

Leave a Reply